اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ایس سی او کے دوران اسلام آباد میں کسی جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں۔ ایس سی او کے دوران سیکیورٹی اور امن وامان کے اقدامات کیے جائیں۔
اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی پولیس کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات دئیے کہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی احتجاج نہ ہو۔
ہائیکورٹ نے احکامات دئیے ایس سی او کے دوران شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نہ بنے۔
مزید پڑھیں :پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا، چینی وزیراعظم















