اہم خبریں

توشہ خانہ کیس ٹو، آئندہ سماعت پر عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہو ئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو چالان کی نقول دے دی گئیں۔
عدالت نےعمران خان اور بشریٰ بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار دے دی ۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے نئی درخواست ضمانت جمع کرادی۔ ا یف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست ضمانت نیب قوانین کے تحت دائر کی گئی تھیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل ہوچکا ہے۔
ایف آئی اے قوانین کے تحت یہ درخواست ضمانت نہیں بنتی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت26ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوںں کے حوالے سے اجلاس بے نتیجہ ختم

متعلقہ خبریں