اہم خبریں

جو مرضی ہو جائے قوم لاہور کے جلسے کے لیے نکلے،21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے،عمران خان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      ) عمران خان نے 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے۔ وہ اڈیالہ جیل میں صھافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد تحریک انصاف کا اگلا جلسہمیا نوالی میں ہوگا نیز عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ جو مرضی ہو جائے آپ لوگ سارے لاہور کے جلسے کے لیے نکلیں انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو پیغام دیا ہے کہ پورا لاؤ لشکر لے کر اپ لاہور پہنچے اور یہ نہ ہو کہ آپ لاہور نہ پہنچ سکیں ۔
انہوں نے دیگر لیڈروں کو بھی پیغام دیا ہے کہ میں 15 مہینوں سے جیل میں ہوں اگر اپ بھی ایک مہینے جیل میں رہیں تو اس سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ ہوگا، اگر ہمیں روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے۔ آئینی ترمیم کا مقصد قاضی فائز عیسیٰ کو فائدہ پہنچانا ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو ختم کرنا ہے، کیونکہ یہ سب ڈرے ہوئے ہیں۔ آئینی ترمیم مشاورت سے آنی چاہیے تھی،سب کچھ غیر قانونی ہو رہا ہے۔

آئینی ترمیم کے پیچھے حکمرانوں کی نیت سب جان چکے ہیں، یہ اصل میں سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔ نیز ’جب آزادی تباہ ہوجائے تو لوگ غلام بن کر رہ جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ کو تباہ کرنا جمہوریت کو تباہ کرنا ہے، اور جمہوریت کو تباہ کرنا آزادی کو تباہ کرنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی کے کمشنر نے بالکل درست کہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر 8 فروری کے انتخابات میں ملے ہوئے تھے، چیف جسٹس نے دھاندلی کو مکمل تحفظ دیا۔

ٹرائل کے بغیر لوگ ایک ایک سال سے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں، 8 فروری کا فراڈ الیکشن بنیادی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔ اب یہ امپائروں کو توسیع دینا چاہتے ہیں تاکہ ان کے کرتوت عوام کے سامنے آشکارہ نہ ہو سکیں۔ عمران خان نے واضح کیا کہ ’پاکستان کا مستقبل سرمایہ کاری سے وا بسطہ ہے۔

4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نے 6 ماہ کے دوران دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہو ئہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی کا 5 ملین ڈالر بیرون ملک پڑا ہے، اس کا کون سا کاروبار ہے، اب تو منی لانڈرنگ کو بھی جائز قرار دے دیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی لیڈر شپ سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میںانہوں نے صحافی کو کہاکہ آپ مجھے ٹریپ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان اور فوادچودھری کیخلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

متعلقہ خبریں