اسلام آباد ( اےبی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے کل ہو نے والے ملک گیر احتجاج کو موخر کردیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے راہنما سلمان اکرم راجہ نے کچھ روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوق ئے پی ٹی اائی کے احتجاج کے بارے اعلان کیا تھا جس کے تحت کل جمعہ کے بروز ملک بھر میں احتجانج ہو نا تھا لیکن آج پی ٹی آئی نے اس ہو نے والے احتجاج کو موخر کر نے کا اعلان کر دیا.
واضح رہے کہ احتجاج کی کال ملک کی موجودہ دگر گوں صورت حال کے پیش نظر دی گئی تھی چونکہ پی ٹی آئی کے مطابق اس کے اراکین اسمبلی کو ناجائز طور پر گرفتار کیا گیا تھا اور عمران خان کو بھی خلاف قانون جیل میں رکھا گیا ہے۔ آٹھ تاریخ کے جلسے کے بعد حکومت کی جانب سے گرفتاریاں کی گئیں تھیں جس پر پی ٹی آئی سراپا احتجاج ہے۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی اجلاس، پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو پارلیمنٹ ہا وس پہنچا دیا گیا