اہم خبریں

پی ٹی آئی کا جلسہ،بڑی بریکنگ نیوز آگئی، علی امین گنڈاپور کی مداخلت،حکومت خوف کا شکار،بڑا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت کے بعد جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئ۔ اس حوالے سے
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔
جلسہ اب مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں جی ٹی روڈ کے قریب ہو گا۔
جلسہ سنگجانی میں پہلے مقام سے اب 200 میٹر دور ہو گا، اس حوالے سے باقا عدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، واضح رہے اس سے پہلے بھی جگہ تبدیل کر کے سنگجانی کے مقام پر رکھی گئی تھی اور اب پھر جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے

جبکہ جلسہ میں صرف دودن باقی رہ گئے ہیں۔ فیصل امین اور بلال اعجاز نے جلسہ گاہ سے سامان سمیٹنے کا حکم دے دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچ گئی ۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔ ممبر اسمبلی زین قریشی شیخ اور وقاص اکرم جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ عمر ایوب ،اسد قیصر کے ساتھ پولیس کی تکرار ۔ سامان جلسہ گاہ سے اگر لیکر جانا ہماری گاڑی میں ساتھ بیٹھیں

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا جلسہ، اہلکاروں کو انوکھی ہدایات ، پولیس کی منصوبہ بہ بندی بے نقاب

متعلقہ خبریں