اہم خبریں

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہوگا جانئے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) پی ٹی آئی کا جلسہ جی ٹی روڈ سنگجانی کے کھلے میں میدان میں ہوگا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کیلئے تحریک انصاف مکمل قواعدو ضوابط کی پابند ہوگی۔
جلسے میں کے پی ،پنجاب سے آنے والے لوگ موٹروے استعمال کریںگے۔ ادھر دوسری جانب و زیراعلیٰ کے پیعلی امین گنڈ ا پور نے کہا ہے کہ8ستمبر کو اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ ہو گا،
پوری دنیا جانتی ہے بے بنیاد مقدمات ہیں۔
یہ بار بار آئین توڑ کر قانون ہاتھ میں لے رہے ہیں۔ حقیقی آزادی کیلئے ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے لیکر ورکرز تک کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں : سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

متعلقہ خبریں