اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے ہو گئی۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس 6اگست کو ہوگا،ذرائع کے مطابق
دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات میں مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان اتوار کو عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ اس اہم پیشرفت کے بعد حکومت کی پریشانی بڑھ گئی۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں قومی ڈائیلاگ کا آغاز کریں،پیپلز پارٹی















