اہم خبریں

اس تحریک میں پہلی گولی میں کھاؤں گا،آزادی مانگ کرنہیں چھین کرحاصل کی جاتی ہے،علی امین گنڈاپور

مانسہرہ ( اے بی این نیوز         )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارے آباؤاجدادنےقربانیاں دےکرحاصل کیا۔
ایک جماعت کےساتھ فسطائیت کی جارہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نےصرف اتناکہا ہم کسی کےغلام نہیں۔ وہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ
آزادی مانگ کرنہیں چھین کرحاصل کی جاتی ہے۔
پرویزخٹک اگربانی پی ٹی آئی کیخلاف گواہی دی توکے پی میں نہیں رہ سکوگے۔
ہمارے خلاف تم جوکچھ کرسکتے وہ کرکے دیکھ لیا۔
انہوں نے جلسہ عام کے شرکا سے پوچھا
کیا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےآپ میرےساتھ ہیں؟
اس تحریک میں پہلی گولی میں کھاؤں گا۔
مریم نوازپنجاب میں ہمارے کارکنوں کیخلاف ظلم کررہی ہے۔

مزید پڑ ھیں :عوام کیلئے ایک اور تحفہ،بجلی 3روپے 33پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

متعلقہ خبریں