اسلام آباد ( اے بی این نیوز )امریکہ ایوان میں پاکستان کے انتخابات کے متعلق قرارداد ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا بیان سامنے آگیا ۔
پاکستان کا 25 جون 2024 کو امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ایوان کی قرارداد 901 کی منظوری کے حوالے سے رد عمل سامنے آگیا ۔
پاکستان نے 25 جون کو امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ایوان کی قرارداد 901 کی منظوری کا نوٹس لیا ہے۔
مخصوص قرارداد کا وقت اور سیاق و سباق ہمارے دوطرفہ تعلقات کی مثبت حرکیات کے ساتھ موافق نہیں ہے۔
پاکستان میں سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل کی نامکمل تفہیم کی گئی ہے ۔
پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طور پر پانچویں سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر، ہمارے اپنے قومی مفاد کے مطابق آئین پرستی، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کا پابند ہے۔
پاکستان باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی تعمیری بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔
ایسی قراردادیں نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی با مقصد۔
امید ہے کہ امریکی کانگریس پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون کردار ادا کرے گی۔
امریکی کانگرس باہمی تعاون کی راہوں پر توجہ مرکوز کرے گی جس سے ہمارے عوام اور ممالک دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کے دعوے،امریکی کانگریس میں مکمل اور آزادانہ تحقیقات کی قرارداد منظور















