اہم خبریں

ہم وزیر اعظم عمران خان کے خط کے منتظر ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سیکرٹری جنرل عمر ایوب نےبانی پی ٹی آئی کا خط لکھنے پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے خط کے منتظر ہیں ۔ ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ جس دن وہ اپوزیشن کو ناصرف لیڈ کریں گے ۔ بلکہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے۔ہمارے سیاسی قیدیوں کو سہولیات دی جائیں۔

نیز انہوں نے نے سرگودھا میں عدالت جانے سے روکنے کا معاملہ اٹھا دیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو باور کرایا کہ ہم لوگ اسٹیٹ ہیںپنجاب پولیس نے ہمارا راستہ روکاہم نے بڑی مشکل سے اپنا راستہ بنایاعدالت تک ہمیں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔

پاکستان اس وقت ایک بنانا ریپبلک بن چکا ہے بدقسمتی سےمحسن نقوی کہاں ہے، کرکٹ کھیلنے گیاہے؟ اس کا نیویارک میں کام کیا ہے؟جج صاحب کو پریشرائز کیا گیاعدالت کے گیٹ کے سامنے ہم کھڑے ہیں اور اندر ہمیں نہیں جانے دیا گیا اور ہماری ضمانتیں منسوخ ہوتی ہیںہم نے اپنے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کرنی ہےہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں رہے

مزید پڑھیں :سینیٹ اجلاس،میں خود سرائیکی صوبے کے حق میں ہوں، چیئرمین سینیٹ

متعلقہ خبریں