اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کو مذاکرت کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کو مذاکرت کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ ۔ بانی پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں۔ خط کے نکات میں شامل ہے کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو ۔

ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ انتخابی مینڈیٹ کی واپسی،نو مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کرادیا . .۔ واضح رہے کہ

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ اسی زمرے میں بانی پی ٹی آئی یہ خط لکھ رہے ہیں۔ نیب ترامیم کیس میں ججز نے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں :ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں