اہم خبریں

روغن جوش کشمیرکی ایسی ذائقہ دار ڈش جسے اقوام متحدہ نے دنیا کی بہترین ڈش قراردیدیا

روغن جوش کشمیرکی ایک ایسی ذئقہ دار ڈش ہے جسے اقوام متحدہ نے دنیا کی بہترین ڈش قرار دیا ہے ۔آج اپنے صارفین کو روغن جوش ڈش بنانے کا طریقہ جو آپ کے دسترخوان کو کمال بنادے
اجزا
ایک کلو بکرے کا گوشت (ران کے گوشت کو ترجیح دیں جو چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا
آدھا کپ تیل
دو سے تین تیز پات
2 دار چینی کی اسٹک
دو سے تین ثابت لال مرچ
آدھا چائے کا چمچ ہینگ
حسب ذائقہ نمک
تین سے چار سو گرام دہی
ڈیڑھ سے دو چائے کے چمچ مرچ پاؤڈر
ایک سے ڈیڑھ چمچ ادرک پاؤڈر
ایک سے ڈیڑھ چمچ دھنیا پاؤڈر
آٹھ سے بارہ سبز الائچی
ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ
دو کپ پانی
طریقہ کار
تیل کو گرم کریں اور تیز پات، دارچینی اور ثابت مرچ کو ایک منٹ تک تلیں اور پھر اس میں گوشت شامل کرلیں۔اس کو چمچے سے ہلاتے ہوئے نمک اور ہینگ کا اضافہ کریں۔اسے اس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک پانی خارج ہو کر خشک نہ ہوجائے اور پھر اس میں تھوڑا پانی شامل کریں اور پھر ہلانا شروع کردیں۔اب اس میں دہی اور سرخ مرچ پاؤڈر کو شامل کریں اور چمچ سے بیس سے پچیس منٹ تک ہلاتے رہیں۔ پھر اس میں حسب ضرورت پانی شامل کریں جبکہ ادرک دھنیے کے پاؤڈر کو بھی شامل کردیں۔تب تک پکائیں جب تک گوشت مکمل طور گل نہ جائے۔ اگر ضرورت ہو تو مزید پانی ڈال لیں۔ تازہ پسا ہوا گرم مسالہ اور الائچی چھڑکیں، ہلائیں، اور 10 منٹ تک دم پر پکائیں۔لذیذ خوشبودار روغن جوش پیش کیے جانے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں