کرسپی آلو ڈونٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آپ نے چکن ڈونٹس ، چاکلیٹ ڈونٹس سمیت دیگر کئی قسم کے ڈونٹس کئی بارے کھائے ہوں گے لیکن آلو ڈونٹس کا نام بھی شائد سنا ہو۔ آلو ڈونٹس بنا نا توآسان ہے لیکن یہ ہیں بھی مزیدار ایک بنائیں بچے آپ کے دلدادا ہو جائیں گے ۔
کرسپی آلو ڈونٹس بنانے کیلئے اجزاء
کالی ۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔ 1چائے کا چمچ
ٹماٹو کیچپ۔۔۔۔۔۔ 8 کھانے کے چمچ
چیز۔۔۔۔۔۔ 3 چائے کے چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
لہسن کا پیسٹ۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
چنے ۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
آلو ۔۔۔۔۔۔ دھو کر ابالیں پھر
ہلدی ۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
کرسپی آلو ڈونٹس بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے سفید چنے ،آلو دھو کر اچھی طرح ابال لیں اس کو صاف کر کے ہلدی ،دھانیہ پاؤڈر،لال مرچ،چیز زیر پاؤڈر نمک ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹو کیچپ مکسر میں ڈال کر اچھی طرح کرش کر کے اس پیسٹ کر چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنالیں اور کسی ڈھکن سے اس کو درمیاں سے کاٹ لیں ،اب انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں ڈونٹس ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمز لگا اس کو ڈیپ فرائی کرلیں جب یہ اچھی طرح فرائی ہو جائیں تو اس کیچپ سے کھائیں یا مایونیز سے آپ کو مزا دنوں سے ہی آئے گا۔