چکن رول بنائیں بھوک بھگائیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چکن رول بنائیں بھوک بھگائیں
لیموں کا رس ۔۔۔۔۔۔۔۔چا ر کھانے کے چمچ
شملہ مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد
چکن بریسٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔1 پاؤ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔د وعدد
ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد
روٹی یا پراٹھا ۔۔۔۔۔۔۔۔چا رعدد

چکن رول بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے چکن بریسٹ کو دو حصوں میں کاٹ کر اس میں لیموں کار س، نمک ، لال مرچ اور زیرہ مکس کر کے اس کو 30منٹ تک رکھ دیں ،اچھی طرح میرینیٹ ہونے کے بعد چکن کو فرائی کریں جب چکن براؤن ہوجائے تو اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کا لیں۔ اب پیاز باریک کاٹ لیں ، شملہ مرچ، ٹماٹر کے بیج نکلالیں اور اس کو بھی چھوٹے باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں،اس کو جس برتن میں چکن کو میرنیٹ کیا تھا اسی میں ہی پیاز ،شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طمرح فرائی کر لیں ، اب روٹی یا پراٹھے پر مایو گارلک ساس لگا کر اسے پیش کرسکتے ہیں ۔ آپ یہ ساری چیزیں رول پٹی میں ڈال کر فرائی بھی کرسکتے ہیں۔ جیسے آپ کو اچھا لگے آپ کرسکتے ہیں۔

چکن رول کے لیے ساس بنانے کے لیے مایو آدھا کپ ، ہرا دھنیا 4 کھانے کے چمچ لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ اور نمک حسب ضرورت ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اس کے ساتھ بھی آپ رول کھا سکتے ہیں یا اپنی من پسند چٹنی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔