کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں کھانے شوقین افراد کے لیے 10ویں ایٹ فوڈفیسٹیول کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایٹ فیسٹیول کا آغاز بیچ ویو پارک میں ہوا جہاں آنے والوں کے مزے مزے کھانے کے سٹال لگائے گیے ،بڑی تعداد میں شہریوں کے آنے کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک جام کا بھی سامنا کرنا پڑا ،کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول 6 سے 8 جنوری تک جاری رہے گا،کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں تقریبا 150 منفرد کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے تاہم صرف کراچی سے ہی نہیں بلکہ لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں کے مشہور ریسٹورنٹس نے بھی یہاں اپنے اسٹالز لگائیں۔فیسٹیول میں آپ اٹالين ، چائنز، تھائی ، امريکن ڈشز کے ساتھ ساتھ بریانی اور چپلی کباب جیسے ديسی کھانوں کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں ۔