مزیدارشاہی کوفتے بنانے کا آسان ترین طریقہ،پکائیں اور مہمانوں کو کھلائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آج ہم آپ کیلئے لائے ہیں ایک ایسی ڈش جس کو آپ بنا کر اور پھر کھا کر باغ باغ ہو جا ئیں گے، پکوان میں شاہی کوفتے بنانے کا آسان طریقہ بتائیں گے،مزیدار کوفتے بنا نے کیلئے ہمیں کیا چیزیں درکار ہو نگی، اجزا میں گائے کا قیمہ 1/2 کلو،ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ،لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ،کھوپرا 1 کھانے کا چمچہ(پسا ہوا)،بھنے چنے 1 کھانے کا چمچہ(پسے ہوئے)،مونگ پھلی 1 چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)،کاجو 1 چائے کا چمچہ (سلائس کاٹ لیں)،بادام 1 چائے کا چمچہ(سلائس کاٹ لیں)،دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ،ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ،پیاز 1 عدد(سلائس کاٹ لیں)دہی 1/2 کپ،نمک حسب ذائقہ،یہ سب چیزیں لے کر اس کو اس طریقہ سے پکائیں گے ،سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں نمک، ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھونیں اور دہی شامل کرکے گریوی بنالیں۔ پیالے میں قیمہ بھنے چنے، خشخاش، کھوپرا، مونگ پھلی، کاجو، نمک اور بادام شامل کریں اور مکس کر کے کوفتہ بنالیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کرکے ہلا سا فرائی کرکے گریوی میں شامل کرلیں۔ اب آپ کے کوفتے تیار ہیں اور خوب مزے مزے سے کھائیں۔