اے بی این کی لذت اور ذائقے سے بھری ریسی پِیز آپ کے لیے لذتِ کام و دہن کا بہترین ذریعہ ہیں، سردیوں کے اس ٹھنڈے میٹھے موسم میں بدن کو راحت اور توانائی بخشنے کے لیے سمندری کھانوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ سمندری کھانوں میں شامل متعدد پکوان آپ کے لیے دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ ہم اے بی این کے صفحات پر آپ کے لیے لے کر آئے ہیں دنیا کے بہترین اور مزیدار سمندری پکوان جن کی عدم شمولیت سے آپ کا سردیوں کے کھانے کا مینیو مکمل ہی نہیں ہوتالہذا سردیوں کے موسم میں سمندری پکوانوں کو ضرور چکھیں یہ مزیدار اور لذیذ پکوان نہ صرف آپ کو کھانے کا بھرپور مزہ دیں گے بلکہ آپ کے بدن کو گرم جوشی اور توانائی بھی فراہم کریں گے۔
دم پخت مچھلی
درکار اجزاء:
مچھلی: ایک کلو
لہسن کا پیسٹ: چار چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر :آدھا چائے کا چمچ
پیاز: 250گرام
سرخ مرچ پاؤڈر: دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ: 1 چائے کا چمچ
نمک:حسب ذائقہ
تیل: حسب ضرورت
دہی: 1 کلو
گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
ترکیب:
پیاز کو باریک کاٹ لیں اور ایک بڑی دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کرکےاس میں پیاز فرائی کر لیں۔ جب پیاز براؤن ہو جائے تو اسے نکال کر الگ رکھ لیں۔ باقی کچی پیاز کو دہی میں ملا کرگرائنڈر میںپیس لیں اور اس میں نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ مچھلی کو اچھی طرح صاف کر کے اس پیسٹ میں ملا دیں۔ جس تیل میں پیاز فرائی کی ہے، اسی میں میتھی دانہ، ہلدی اور لہسن ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد مچھلی کے قتلوں کو اس میں شامل کر دیں اور دھیمی آنچ پر مچھلی کو پکانے کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد مچھلی تیار ہو جائے گی، جسے ایک ڈش میں نکال لیں۔ گرم گرم مچھلی نان کے ساتھ پیش کر یں۔
یہ لاجواب پکوانوں کو ایک بار چکھنے کے بعد آپ اور آپ کے اہلِ خانہ انہیں بار بار کھانا چاہیں گے۔اے بی این نے سردیوں کے موسم میں آپ کے لنچ، ڈنر اور ایپیٹائزرز کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ سردیوں کی ان ٹھنڈی اور طویل راتوں کو راحت آمیز بنانے کے لیے سمندری ذائقوں پر مبنی یہ لذیذ پکوان ضرور کھائیں۔