ہرا مصالحہ لوبیا

شلال لوبیا جسے راجما یا انگریزی میں کڈنی بینز کہا جاتا ہے، اس کےاستعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، لوبیا کو غذائیت سے بھر پور مفید غذا قرار دیا جاتا ہے جبکہ طبی ماہرین اس کا استعمال بطور غذا ایک کپ روزانہ کی بنیاد پر تجویز کرتے ہیں ۔آج ہم آپ کو ہرامصالحہ لوبیا کی بہترین ترکیب بتائیں گے
اجزاء:
سفید لوبیا دو پیالی، نمک حسب ذائقہ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، لہسن کے جوئے تین سے چار عدد، ٹماٹر دو عدد، پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد، ہرا دھنیا ایک گٹھی،کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
ترکیب:
ثابت دھنیا، زیرہ اور ناریل ہلکا سا بھون لیں اور ان کو ادرک، لہسن، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کے ساتھ تھوڑا سا پانی ڈالتے ہوئے بلینڈر میں پیس لیں۔ لوبیا کو دھو کر گرم پانی میں پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر درمیانی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ ابال کر گلا لیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کی درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں بلینڈ کیا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ لوبیا اور نمک ڈال کر ملائیں اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب ٹماٹر گلنے پر آ جائیں تو اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیٰحدہ ہو جائے۔