ویجیٹیبل میکرونی پیکٹس

میکرونی اطالوی زبان کے لفظ ’’maccheroniــــــ‘‘سے ماخوذ ہے۔یہ روایتی طور پر مختلف اشکال اور ساختوں میںدستیاب ہوتا ہے مگر میکرونی کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی قسم ’’ایلبو شیپڈ میکرونی ہے۔ چونکہ موجودہ دور میںدنیا کے ہر خطے کے کھانے تمام ملکوں میں ذوق و شوق سے بنائے اور کھائے جاتے ہیں اس لئے میکرونی پاکستان میں بھی تقریباً نصف کھانوں میں ڈال کر ان کی لذت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔میکرونی کے ہر دلعزیز ہونے کی خاصیت کے پیشِ نظر اس سے بنائے جانے والے چند کھانوں کی تراکیب قارئین کے لئے پیش ہیں:
اجزاء:
ابلی ہوئی میکرونی ایک پیالی، نمک حسب ذائقہ، گاجر ایک عدد، ہری پیاز دو عدد، ہری مرچیں دو سے تین عدد، سموسے کی پٹیاں حسب ضرورت، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب:
ابلی ہوئی میکرونی میں باریک کٹی ہوئی گاجر، ہری پیاز، نمک اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ملائیں۔ سموسے کی چوکور پٹیاں لے کر اس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ تیار کیا ہوا مکسچر رکھیں اور اسے چاروں کونوں سے اٹھا کر پیکٹ کی طرح فولڈ کر لیں ۔آٹے کی لئی سے چپکا لیں اور کڑاہی میں گرم کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔