چائینزپکوڑے

پکوڑے کسے پسند نہیں اورچائینزپکوڑے مل جائیں توکیا ہی بات ہے،آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ چائینزپکوڑے کیسے تیار کیے جاتے ہیں،چائینزپکوڑے بنانے کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے اورا س کیلئے ہمیں درج ذیل اشیاکی ضرورت ہوتی ہے،
اجزاء:
میدہ ایک پیالی، کارن فلار آدھی پیالی، نمک حسب ذائقہ، انڈا ایک عدد، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
پکوڑوں کے اجزاء کی تیاری:
پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کرکے صاف دھو کر رکھ لیں۔ شملہ مرچ، پیاز، آلو اور ٹماٹر(بیج نکال کر) کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ملا کر رکھ لیں۔ چکن کی چوکور بوٹیوں کو نمک، ادرک لہسن، کٹی ہوئی لال مرچ، سرکہ اور سویا ساس لگا کر رکھ لیں۔
ترکیب:
حسب پسند اجزا کو میدے کے تیار کئے ہوئے آمیزے میں ملا لیں اور چمچ کی مدد سے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔