چکن چیز پارسل

چکن چیز پارسل کانام سنتے ہی منہ میں پانی آنے لگتاہے،آج ہم لائے ہیں آپ کیلئے آسان اورانتہائی مزیدارریسیپی
اجزاء:
چکن کا قیمہ 200گرام، چیڈر چیز ایک پیالی، سموسے کی پٹیاں حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ، ٹماٹر دو عدد، لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز ایک عدد، کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، ڈبل روٹی کا چورا دو کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب:
قیمے کو صاف دھو کر پین میں ڈالیں اور اس میں لہسن، نمک، کالی مرچ، چوپ کی روٹی پیاز اور ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتاریں اور تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اس میں ڈبل روٹی کا چورا شامل کر دیں۔ سموسے کی پٹیوں کو ایک دوسرے کے اوپر اس طرح سے رکھیں اور درمیان میں ایک کھانے کا چمچ ٹھنڈا کیا ہوا قیمہ ڈالیں۔ نیچے والی پٹی کو اٹھا کر درمیان میں لا کر لئی(میدہ اور پانی ملا کر) سے بند کر دیں پھر اس کے اوپر کش کیا ہوا چیز رکھ کر دوسری پٹی کے دونوں سروں کو درمیان میں لا کر بند کرکے پارسل کی شکل میں بنا لیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان پارسلز کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔