اہم خبریں

شاہ ریز کی درخواست ضمانت ، فیصلہ محفوظ

لاہور ( اے بی این نیوز ) جناح ہاؤس حملہ کیس، علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل رانا مدثر نے موقف اختیار کیا کہ شاہ ریز پر کارکنوں کو اکسانے کی کوشش کا الزام ہے تاہم مکمل تفتیش کے باوجود ان کے خلاف کوئی براہ راست ثبوت نہیں ملے۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ ریز کا نام ایف آئی آر، چالان اور تفتیشی رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔ واقعہ کے وقت وہ چترال میں موجود تھا جس کا بیان حلفی اور شواہد عدالت میں پیش کر دیے گئے ہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ ان کی والدہ علیمہ خان پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہیں اور اسی سیاسی پس منظر کی وجہ سے ان کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تصاویر شاہ رض کے دوستوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے حاصل کی گئیں، تاہم ملزم کے اپنے اکاؤنٹس سے کچھ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ بیان حلفی کی تصدیق نہیں ہوسکی اس لیے درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

عدالت نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد شاہ رض کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ژالےسرحدی ڈکی بھائی پر برس پڑی،ہانیہ عامر کو کلین چٹ دیدی،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں