اہم خبریں

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی

لاہور (اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ہزروں گھرانوں کے لئے خوشی کا پیغام لے آیا۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں ایک ہزار 562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی کر لی گئی جبکہ 31 ہزار 797 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔

ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 26 ارب 97 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیئے گئے۔ ساڑھے 11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کردی گئی۔ اپنی چھت،پروگرام کے تحت ایک ہزار ایک سو چھ مزید قرضوں کے اجراء کے لئے منظوری بھی دے دی گئی ۔

پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ جبکہ دیہات میں ایک سے 10 مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وژن کے تحت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ یہ پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔
مزید پڑھیں: جناح ہائوس حملہ کیس،طبی بنیاد پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑیگا،چیف جسٹس

متعلقہ خبریں