اہم خبریں

صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں۔ ذرائع کے مطابق بجلی4روپے66پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونےکا امکان ہے ۔ سی پی پی اے نےبجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرامیں درخواست دائرکی ہے ۔ اضافہ نومبر2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، درخواست پرنیپرا27دسمبرکو کی جائے گی۔ اس اضافے سے بجلی صارفین پرتقریبا40ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرانےاکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی3روپے 8پیسےفی یونٹ مہنگی کی تھی۔

متعلقہ خبریں