نیویارک (نیوزیسک)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتیں چار فیصد تک گر گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوپیک پلس کا اجلاس ملتوی ہونا عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ ہے ۔برطانوی برینٹ کے سودے 4.1 فیصد کی کمی کیساتھ 79.06 ڈالر، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے سودے 4.2 فیصد کی کمی کیساتھ 74.51 ڈالر فی بیرل پر ہوئے ۔















