لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔مارکیٹ اعلامیے کے مطابق لاہور میں آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی آئی، جس کے بعد فی کلو مرغی 504 روپے کی ہو گئی تاہم لاہور میں انڈوں کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی، انڈوں کی قیمت 289 روپے درجن پر برقرار ہے۔














