کراچی(نیوز ڈیسک) ڈالر مزید تگڑا روپیہ تنزلی کا شکار ہونے لگا۔ پہلے کاروباری روز کی ابتداء سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ڈالر کی قد ر میں 69 پیسے کا اضافہ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 31 پیسے کا ٹریڈ ہو رہا تھا،گزشتہ 16 دنوں میں ڈالر 8 روپے تک مہنگا ہوا ہے ۔