کراچی(نیوزڈیسک)صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 450 روپے پر پہنچ گیا ہے۔مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 78 ہزار 712 روپے ہوگئی ۔















