اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو گیا،برینٹ خام تیل میں 91 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ اسرائیل حماس کشیدگی سے پہلے برینٹ تیل کی قیمت 84 ڈالرز فی بیرل تھی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرول 36 روپے ،ڈیزل میں 19 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ نگران حکومت نے اس سے قبل پیٹر ول کی قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں