اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران حکومت کی آئی ایم ایف کو واضح کر دیا کہ حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرئیگا،پہلے ہی ابتدائی تین ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو اکھٹا کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر سے ہونے والی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو واضح کردیا کہ کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا بلکہ ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرے گا پہلے ہی ابتدائی 3 ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا گیاہے،ٹیکس چوروں کیخلاف حتمی کارروائی کے حوالے سے بھی ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو آگا کردیا ، ایف بی آر کی کارکردگی پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ،آئندہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں معاشی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا جائیگا۔