ملتان(نیوزڈیسک) میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مہم جاری،ایک روز میں 190 بجلی چوروں کو ایک کروڑ 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ 65 مقدمات درج کروا کر 4 بجلی چور موقع سے گرفتار کرلیا۔ترجمان میپکو کے مطابق مہم کے دوران گرفتار ہونیوالے بجلی چوروں کی تعداد 199 ہو گئی ، میپکو ریجن میں اب تک 34 ہزار 743 نادہندگان کیخلاف آپریشن کئے گئے۔ ۔ 59 کروڑ 88 لاکھ روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔رحیم یارخان میں پارس ہوٹل ریلوے روڈ بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ۔ہوٹل میں بجلی کا ہیوی لوڈ استعمال ہو رہا تھا اور استعمال صفر آرہاتھا۔















