اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 0.25 فیصد کم ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 26.27 فیصد ہوگئی ۔جمعہ کو وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ،رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 4.29 فیصد، لہسن 4.21 فیصد، روٹی 3.92 فیصد، پیاز 3.60 فیصد، دال مسور 3.19 فیصد، نمک پاوڈر2.77 فیصد، دال مونگ 1.66 فیصد اور دال ماش 1.25فیصد مہنگی ہوئی۔ایک ہفتے میں چینی 9.11فیصد، چکن 5.47، انڈے 2.79، چائے کی پتی 0.59 اور دال چنا 0.57 فیصد اور ویجی ٹیبل گھی 0.16فیصد سستا ہوا ۔















