اہم خبریں

عوام کو مزید نچوڑنے کا پلان ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوام کو مزید نچوڑنے کا پلان ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق
اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑے اضافے کا امکان کیونکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 8 اور مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ ۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے تقریبا60 روپے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی عائد کی ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں