کراچی(نیوزڈیسک)سونےکی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپےکی کمی ہوئی ہے،ملکی صرافہ میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 10 ہزار 500 روپےکی کمی ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ساڑھے دس ہزار روپےکی کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہوگئی ۔10 گرام سونےکا بھاؤ 9 ہزار 2 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 586 روپے ہوگیا ۔















