اہم خبریں

آزادکشمیر میں بجلی بلوں سے تنگ عوام نے کھمبے ،ٹرانسفارمرز اکھاڑناشروع کردیئے

راولا کوٹ (نیوزڈیسک) آزادکشمیر میں بجلی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشہ ٹیکسز سے تنگ عوام نے بڑا قدم اٹھا لیا، آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے راولاکوٹ میں شہریوں نے اپنی زمینوں سے کھمبے اور ٹرانسفارمرزاکھاڑنا شروع کردیئے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ یا تو واپڈا والے ہماری زمینوں میں نصب پولوں اور ٹرانسفارمرز کا کرایہ دیں ۔ اب مفت خوری نہیں چلے گی، اربوں روپے کمانے والوں کو سیدھا راستہ دکھانا پڑے گا، اگر ہم اپنے ہی خریدے میٹر کا ہر مہینے ٹیکس دیتے ہیں تو یہ بجلی آلات کا کرایہ کیوں نہیں اد ا کرتے؟

متعلقہ خبریں