اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں کمی ،روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، انٹربینک میں ڈالر 68 پیسے کم ہو کر 294 روپے 25 کا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 302 روپے کا ٹریڈ ہوتا رہا ۔















