اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ڈالر کو پرلگ گئے،ٹرپل سنچری کرنے کے قریب پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 297 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 62پیسے مہنگا ہوکر 291 روپے 75 پیسا کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر انٹر بینک میں ٹریڈ ہو رہا تھا ۔















