اہم خبریں

ملک میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی

کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں ہفتے کے آخری کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ملک میںسونے کا دام 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے فی تولہ ہے جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے کا ہوگیا،اسی طرح عالمی صرافہ بازار میں بھی سونےکے دام مسلسل گر رہے ہیں ،عالمی منڈی میں ہفتہ کو4 ڈالر کمی کے بعدقیمت 1914 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ خبریں