اہم خبریں

پی ایس ایکس میں کاروبارکا مثبت دن،100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 797 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 227 پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس ایک ہزار 72 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی بدھ کو کم ترین سطح 47 ہزار 262 پوائنٹس رہی۔حصص بازار میں بدھ کو 31 کروڑ 23 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔

متعلقہ خبریں