اہم خبریں

ایاسا کی پاکستانی فضائی حدود سے متعلق ایڈوائزری پر عمران اسلم خان کا شدید ردعمل

کراچی(نیوز ڈیسک) ایاسا کی پاکستانی فضائی حدود سے متعلق ایڈوائزری پر پاکستان ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام طیاروں کیلئے مکمل محفوظ ہے اور پاکستانی ایئرپورٹس پر تمام ایئرلائنز کے طیارے محفوظ ہیں ، ایاسا یورپی ممالک کی فضائی حدود مانیٹر کرے جہاں خطرات ہیں کیونکہ انہیں خطرات کے پیش نظر دوسری ایرلائنز کے طیاروں اپنے روٹس تبدیل کرتے ہیں ۔ ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل دیتے ہوئےمطالبہ کیا کہ ایاسا پاکستانی فضائی حدود کے حوالے سے اپنی ایڈوائزری واپس لے ۔

متعلقہ خبریں