لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا مگر سونے کی قیمتیں انتہائی تیزی سے گرنے کا سلسلہ جاری ۔ کاروباری ہفتے کے آخر میں سونے کی قیمتوں میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی آگئی، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار200 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار400 روپےہو گئی۔جب کہ 10گرام سونےکی قیمت 4 ہزار 458 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہو گئی
