اہم خبریں

پاکستان میں پیٹرول کی اصل قیمت161روپے بنتی ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) پاکستان میں پترول کے حوالے سے اہم ترین انکشاف ہوا ہے کہ حکومت جو اتنا مہنگا پترول فروخت کر رہی ہے اس کہ اصل قیمے پاکستان میں 161روپے بنتی ہے
جبکہ ڈیزل کی 166 روپے فی لیٹر قیمت بنتی ہے۔ معلوم ہو ا ہے کہ پیٹرول پر 91 روپے 36 پیسے اور ڈیزل پر 87 روپے 49 پیسے فی لیٹر ٹیکسز عائد ہیں۔ ریفائن شدہ پیٹرول پر71روپے 83 پیسے جبکہ ریفائن شدہ ڈیزل پر67روپے 96 پیسے ٹیکسزعائد ہیں۔ ڈیزل پر مجموعی ٹیکس 87روپے 49پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر 91روپے 36پیسے کے مجموعی ٹیکسز عائد ہیں۔ اسی وجہ سے عوام اور خصوصی طور پر ملک بھر کے موٹر سائیکل سواروں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کو مزید سستا کیا جائے،اب جبکہ عالمی مارکیٹ میں کام تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہین لیکن پاکستان میں اس کی قیمتوں میں آسمان جتنا اضافہ ہے جو کہ عوام کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے۔

متعلقہ خبریں