اہم خبریں

اسٹیٹ بینک نے قرض اور سود ادائیگی کی تفصیلات جاری کردیں

کراچی (  اے بی این نیوز  )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت کی طرف سے قرض اور سود کی ادائیگی کی تفصیلات جاری کردیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے مالی سال 23-2022 کے 9 ماہ میں قرض اور سود پر 15 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی۔حکومت نے مالی سال 23-2022 کے 9 ماہ میں 12 ارب 63 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اصل ادائیگی کی۔حکومت نے اسی عرصے کے دوران 3 ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا سود ادا کیا۔مالی سال 22-2021 میں حکومت نے 15 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بطور اصل اور سود ادائیگی کی تھی۔

متعلقہ خبریں