اہم خبریں

ڈالر کی اڑان رک گئی ، پاکستانی کرنسی تگڑی ہونے لگی

کراچی (اے بی این نیوز)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میںڈالر کو قیمت میں 2روپے کی کمی کا سامنا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر280روپے ٹریڈ ، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد مریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل کمی آگئی ۔ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 7 پیسے گرگئی، جس کے بعد نرخ 277 روپے 50 پیسے پر آگئے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی،ڈالر مزید 2 روپے سستا ہوکر 280 روپے پرآگیا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر دو روز کے دوران 2 روپے 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے سستا ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے دعویٰ کیا تھا کہ چند روز میں ڈالر 250 روپے پر آجائے گا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282روپے پر بند ہوا

متعلقہ خبریں