اسلام آباد (نیوزڈیسک) زمینی راستے سے روس پاکستان تجارت ، مال بردار گاڑی تجارتی سامان لے کر طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئی ہیں، ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹس کنونشن کے تحت سامان کا پہلا ٹرک روس سے پاکستان پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس کی اطلاع اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے نے دی ۔ واضح رہے کہ پاک روس تجارتی معاہدہ مارچ 2023 میں ماسکو میں طے پایا تھا،اس کے تحت پاکستان روس کو چاول، دوائیں، پھل اور کھیلوں کے سامان سمیت 26 اشیا برآمد کرے گا اور روس سے پیٹرولیم مصنوعات،گندم سمیت دیگر 11 اشیا درآمد کی جا سکیں۔اس حوالے سے روسی سفارت خانے کے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مئی 2023 تک، پاک روس تجارت 760 ملین ڈالر سے زیادہ تھی،جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔
The first truck of goods reached 🇵🇰 from 🇷🇺 under the Transport International Routes (TIR) Convention.
By May 2023, trade between Russia and Pakistan grew by almost 50% and amounted to more than $760 m.
Another step towards strengthening cooperation in trade between 🇷🇺🤝🇵🇰 pic.twitter.com/j7YppoVIvf
— RusEmbassy_Pakistan (@RusEmbPakistan) July 8, 2023















