اہم خبریں

پاکستان ریلوے 20 ارب کی مقروض ، ای سی سی کا 10 ارب روپے دینے سے انکار

لاہور (اے بی این نیوز)پاکستان ریلوے 20 ارب کا مقروض ہو گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 10 ارب روپے دینے سے انکار کر دیا۔ پینشن اور دیگر اخراجات کی مد میں پاکستان ریلوے پر 20 ارب روپے قرضوں کا بوجھ ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ریلوے کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا گیا اور 10 ارب روپے کی مطالبہ کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 10 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈھائی ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیا مالی سال شروع ہوا ہے لہذا ریلوے کیلئے صرف جائز فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں