کراچی(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات ،روپیہ مستحکم ہونے لگا،ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ۔تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ، ڈالر 11 روپے 1 پیسہ سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 274 روپے 98 پیسے میں ٹریڈ ہونے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے تک سستا ہوا تھا۔