اہم خبریں

پشاور میں شدید لوڈشیڈنگ ،تاجربرادری اور عوام سراپہ احتجاج ، گرڈ اسٹیشن پر حملہ

پشاور(نیوزڈیسک) پشاور میں شدید لوڈشیڈنگ ،تاجربرادری اور عوام سراپہ احتجاج ، گرڈ اسٹیشن پر حملہ ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں لوڈشیڈنگ سے تنگ لوگوں کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ،حکومت مخالف نعرے بازی ، مشتعل مظاہرین کا علاقے میں واقع گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ 11 ہزار بجلی لائن پر زنجیر ڈال دی اور پیسکو عملے کو یرغمال بنا لیا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں، عید کی چھٹیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کر کے حکومت شہریوں سے بدلہ لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں