اہم خبریں

آئندہ ماہ سے 4 اسلامی بچت اسکیمیں متعارف کروائیں گے، اسحاق ڈار نے قوم کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سود سے پاک اسلامی بینکاری اور مالیات کو فروغ دینے کیلئے شریعت کیمطابق مالیاتی نظام کے نفاذ کیلئےیکم جولائی سے ادارہ قومی بچت پلان کے تحت حکومت 4 اسلامی بچت اسکیمیں متعارف کروائے گی جو شریعت کے عین مطابق ہوگی ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مصنوعات متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنےکیلئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں، آئندہ ماہ سے نیشنل سیونگز کی 4 نئی پروڈکٹس لانچ کر رہے ہیں، دوسری جانب ادارہ قومی بچت حکام کا کہنا ہے کہ ادارے نے 4 نئی اسلامی پروڈکٹس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا، سرمایہ کاری کرنیوالوں کو 12.84 فیصد سے 20.80 فیصد تک منافع ملے گا، ثروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کھولنے پر منافع کی سالانہ شرح 20.80 فیصد ہوگی۔اسلامک ٹرم اکاؤنٹ میں3سالہ سرمایہ کاری بھی کی جا سکے گی، تین سالہ سرمایہ کاری پرہرچھ ماہ بعد 17.40 فیصد منافع ملے گا، پانچ سال کی مدت کیلئے اسلامک اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کا آپشن بھی موجود ہے قومی بچت حکام کے مطابق ماہانہ بنیاد پرمنافع کی ادائیگی 12.84 فیصد کے حساب سے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں