کراچی(اے بی این نیوز) نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ڈالر کی اڑان میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی کے ساتھ 286 روپے 30 پیسے پر آگیا،گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کم ہوئی تھی۔ گزشتہ روز ڈالر کا لین دین 286.70 روپے پر بند ہوا تھا۔ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ سستا ہو کر امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 290 روپے ہے۔